• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار ہسپتال میں مریضوں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت کی ہے کہ مزارِ بی بی پاکدامن پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جبکہ داتا دربار ہسپتال میں زائرین اور مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزارِ بی بی پاکدامن کے فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مردانہ و زنانہ لنگر خانوں، وضو کی سہولیات، کھڑکیوں کی تنصیب، پلسترنگ اور بیسمنٹ میں کنکریٹنگ سمیت مختلف تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا بعد ازاں انہوں نے داتا دربار ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد ورک اور دیگر طبی و انتظامی افسران موجود تھے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام وارڈز، گراؤنڈ اور سٹاف ہاسٹل میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور مریضوں کے لیے ضروری ادویات و طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
لاہور سے مزید