• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،مقررین

لاہور(خبر نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہو رکے مبلغ مولانا عبدالنعیم، قاری محمداقبال، مولانا محمدارشد، مولانا ابوبکر، مولانا احسان اللہ، مولانا سمیع اللہ، مولانا عابد ارشاد، مولانا پرمحمداقبال، مولانا عبدالواجد نے کہا ہے کہ ارضِ حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور دفاع پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم معاملہ ہے حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ارضِ حرمین شریفین کا دفاع پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، حرمین شریفین کا تحفظ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی اور غیر متزلزل تقاضا ہے، مقدس مقامات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار علماء نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماء کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے، اور اللہ امت کو یہ متفقہ پلیٹ فارم عطا کیا ہے، عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ غداری کرنے والے کبھی بھی چین کی نیند نہیں سوپائیں گے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالہ سے 3اکتوبرکو مانگا منڈی میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی جسکی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء شرکت وخطاب کرینگے۔
لاہور سے مزید