• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں تحریک تحفظ حرمین شریفین مہم چلائینگے، علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)تحریک تحفظ حرمین شریفین کے بانی اور اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی دعوت پر آج لاہور پریس کلب میں آل پارٹیز تحفظ حرمین شریفین سیمنار منعقد ہوا جس میں اتحاد امت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تمام دینی جماعتوں کے قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اعلان کیا کہ ہم ملک کے قریہ قریہ شہر شہر آل پارٹیز تحفظ حرمین شریفین کانفرنسوں کے زریعے پوری قوم کو آپس میں ملانے اور جگانے کا فریضہ سر انجام دیں گے۔ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی حفاظت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے تمام قائدین نے کہا کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ سے اور پوری قوم سے عہد کرتے ہیں کہ ہم مکہ اتحاد ، حکومت پاکستان ،افواج پاکستان اور سعودی عرب کی حرمت، سلامتی ،استحکام اور امن و امان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور ضرورت ہوئی تو ملک بھر میں باطل شکن مظاہرے بھی کریں گے ۔ مقررین میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی ۔ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر ۔متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین مفتی انتخاب احمد نوری۔ رئیس دار الافتاء جامعہ اشرفیہ مولانا مفتی شاہد عبید۔ مولانا عبد الرؤف فاروقی ۔ مولانا محمد شفیع جوش۔ مولانا مفتی عاشق حسین ۔مولانا عبد الستار نیازی۔ پروفیسر عدنان فیصل ۔حکیم اللہ رکھا۔ میاں محمد اصغر اور مرکزی مسلم لیگ کے سید عبد الوحید شاہ نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید