• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 لاکھ 77 ہزارگھرانوں کو انسداد پولیو کوریج فراہم کی گئی،ڈپٹی کمشنر

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز اور بین الاقوامی مبصرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے چھٹے روز کی کوریج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 22 لاکھ 85 ہزار 477 بچوں کے ہدف میں سے 22 لاکھ 52 ہزار 978 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دیے گئے ہیں، جبکہ مہم کے دوران 15 لاکھ 77 ہزار 316 گھرانوں کو انسداد پولیو کوریج فراہم کی گئی۔ پہلے کیچ اپ ڈے پر غیر موجود رہنے والے ایک لاکھ 66 ہزار 284 بچوں میں سے 69 ہزار 142 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے گئے، جبکہ باقی 97 ہزار 142 بچوں تک رسائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ کیا جائے۔
لاہور سے مزید