• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں بڑی تعداد میں کوکین سپلائی کرنیوالے گروہ کا سرغنہ دبئی سے گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کے گروہ کے سرغنہ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔بڑے پیمانےپر منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کا برطانوی سرغنہ لارڈ اسپین سے فرار ہو کر دبئی پہنچا تھا جہاں سے اُسے گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پانچ ممالک میں تاریخی کارروائیوں کے دوران سُپر کارٹیل نامی اس گروہ کے 49 مشتبہ ارکان کو بھی اب تک گرفتار کیا گیا ہے، چھاپوں میں 30 ٹن سے زائد منشیات بھی قبضے میں لی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید