• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خرم سلیم نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار دونوں ملزمان کو 28سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ سزا پانے والے ملزمان عارف خان اور محمد اکمل کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے گرفتار کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔ گزشتہ روز عدالت نے دونوں کو چودہ چودہ برس قید اور ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید