• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر ممالک کی آبادی کم، افریقا میں نوجوانوں میں اضافہ

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امیر ممالک میں آبادی کم ہورہی ہے،جب کہ افریقا میں نوجوانوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ زیادہ تر صنعتی ممالک بشمول جاپان، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کے تمام رکن ممالک میں پیدایش کی شرح اموات سے کم ہے۔ اس کے نتیجے میںمقامی افرادی قوت اتنی زیادہ نہیں ہو گی کہ وہ ریٹائر ہونے والوں کی ملازمتیں سنبھال سکیں دوسری طرف افریقامیں اس کا الٹ ہے۔ سب صحارا کے علاقے میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح پیدائش ہے۔ اس کے علاوہ نائیجر، صومالیہ، کانگو، مالی اور چاڈ بھی سرفہرست ہیں۔ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2050ء تک افریقی افراد کی تعداد دگنا ہو جائے گی اور یہ دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی بن جائے گی۔ یہ صورتحال افریقی معیشتوں کو فائدہ پہنچا کر براعظم کو ایک ابھرتی ہوئی منڈی میں بدل سکتی ہے یہ رجحان اگلی دہائیوں میں جاری رہا تو باقی دنیا کے ساتھ افریقا کے تعلقات میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا کی آبادی 8ارب تک پہنچ گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید