• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 5 لڑکوں کی اپنی ہی ہم جماعت لڑکی سے زیادتی، ملزمان گرفتار

ممبئی (نیوز ایجنسی )بھارتی شہر حیدرآباد کی پولیس نے نویں اور دسویں جماعت کے 5طالب علموں کو اپنی 17سالہ ہم جماعت لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ، لڑکوں نے اس گھنائونے فعل کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے واٹس ایپ پر شیئر کر دیا، لڑکی نے حال ہی میں والدین کو مطلع کیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دراصل اگست میں پیش آیا جب لڑکی گھر پر اکیلی تھی ، اس وقت ملزم نے اپنے مکروہ فعل کی ویڈیو بنائی اور پھر دس دن کے بعد ان میں سے ایک لڑکا دوبارہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کیلئے گیا۔ یہ واقعہ تو کئی ماہ قبل پیش آیا لیکن لڑکی نے اپنے اوپر گزرنے والی قیامت کے بارے میں والدین کو حال ہی میں آ گاہ کیا جس پر پولیس کو شکایت درج کروائی گئی۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور پانچوں لڑکوں کو گرفتار کر لیاہے۔

دنیا بھر سے سے مزید