• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF نے اسپیشل اکنامک زونز کی صنعتوں پر ٹرن اوور ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کو ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کا ٹیکس ہالیڈے ختم کر کے تمام صنعتوں پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔

اس زون میں صنعتوں کو دس سال تک ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی، اسٹیٹ بنک نے نجی بنکوں پر ایل سی کھولنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی، قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس سینٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت ہوا۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نویں جائزہ اجلاس سے قبل سپیشل اکنامک زونز میں تمام صنعتوں کی پیداوار پر 1.2فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے حالانکہ سپیشل اکنامک زونز میں دس سال تک صنعتوں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی۔

ملک بھر کے تمام صنعتی زونز میں صنعتوں پر ٹرن اوور انکم ٹیکس عائد کرنا ضروری ہے ، انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ملک میں باقی صنعتوں کی طرح عائد ٹرن اوور ٹریکس کی طرح اکنامک زونز سےاستثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور تمام صنعتی زونز پر ٹرن اوور اِنکم ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے۔

سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ملک میں سمگلنگ بڑھ رہی ہے ، ممبر کسٹم پالیسی نے بھی اس کی تائید کی، کمیٹی کو بتایاگیا کہ سٹیٹ بنک نے نجی بنکوں پر ایل سی کھولنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید