• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز عالم دین حافظ محمد نذیر کی نماز جنازہ ادا، تدفین آزاد کشمیر میں ہوگی

ہنسلو/ لندن ( نمائندہ جنگ ) برطانیہ کے ممتاز عالم دین امام مسجد حافظ محمد نذیر کی نماز جنازہ ہنسلو جامع مسجد لندن میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم کا چند دن قبل انتقال ہوا تھا، ان کی تدفین مرحوم کے آبائی گاؤں سہر منڈی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں کی جائے گی۔ مرحوم امام مسجد حافظ محمد نذیر، حاجی محمد حبیب اور محمد سلیم کے بھائی اور برطانیہ کی ممتاز شخصیت پروفیسر محمد حسین چوہان اور فاروق چوہان کے کزن بھائی اور حاجی محمد جلال دین کے بھتیجے تھے، نماز جنازہ میں قاری محمد یونس، قاری محمد امین چشتی، علامہ عمار حسین، بیرسٹر ضیا نسیم، بیرسٹر تنویر چوہدری، چوہدری اعظم، سابق کونسلر سلائو منور چیچی، مزمل چیچی، میاں سلیم، حافظ اسرار، حافظ ارشد، حاجی چوہدری محمد خان، کونسلر فرحان رحمن، چیئرمین چوہدری اکرم، حافظ اسلم ووکنگ، چوہدری آفتاب یعقوب سمیت برطانیہ بھر سے زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 
یورپ سے سے مزید