• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈاکھلاڑیوں میں48لاکھ روپےکےکیش ایوارڈز تقسیم

لاہور (سپیشل رپورٹر) واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے واپڈا کھلاڑیوں میں 48لاکھ روپے پر مشتمل کیش ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سرپرست اعلیٰ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی ایک تقریب میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کیش ایوارڈحاصل کرنے والوں میں نوح دستگیر، انعام بٹ، زمان انور، عنایت اللہ اور حیدر علی شامل ہیں جبکہ ارشد ندیم کو واپڈا ہاؤس میں کیش ایوارڈ دیا گیا ۔