• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت قائدین نے ورکرز کنونشن جلسہ گاہ کا معائنہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا

کوئٹہ(پ ر) جمعیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے مولاناآغامحمودشاہ، صوبائی ارکان حاجی عین اللہ شمس، سید عبدالواحد آغا، انجینئر عثمان بادینی،حاجی عبدالشکورآغا،حاجی دین محمد سیگی ،سیدقذافی آغا،حاجی محمدخان کبزئی،سوشل میڈیاکے ارکان مولوی محموداللہ،فاروق جان ودیگرنے جمعیت بلوچستان کے زیراہتمام 8دسمبر کوصبح دس بجے ایوب اسٹیڈیم میں ورکرزکنونشن کی جلسہ گاہ کامعائنہ کرکے ا نتظامات کاجائزہ لیا مولانا آغا محمود شاہ،حاجی عین اللہ شمس،انجینئرعثمان بادینی،حاجی دین محمدسیگئی ودیگرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدین اور میڈیاکے لئے الگ الگ اسٹیج بنایا جائے گاگرائونڈ میں جھنڈے لہرائے جائیں گےموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرورکرزکنونشن سنگ میل ثابت ہوگاجس میں ہزاروں کارکن شریک ہونگے اس موقع پراہم سیاسی شخصیات اور سابق وزراء جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید