کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سرکی روڈ کے نجی ہسپتال میں مسلح افراد نے حملہ کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سرکی روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال میں مسلح افراد نے حملہ کر کے محمد فہیم شاہ ٗ امیر محمد ٗ رضوان احمد اور عبدالرزاق جو چارو ں کزنز ہیں کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچا کر زخموں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ایس ایچ او انڈسٹریل محمد خیر نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔