• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ستمبر وطن عزیز کے دفاع کے عہد کی تجدید کا دن ہے، نعیم کریم

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ 6 ستمبر قومی جوش و جذبوں کی یاد تازہ اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے 6 ستمبر 1965 کو ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر اس دن کو ہمیشہ کے لئے تاریخ ساز دن بنادیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن تاریخی دن ہے جب ہماری مسلح افواج نے دشمن پر واضح کردیا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ملک کی آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں اور وطن عزیز کی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیںانہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو ہماریمسلح افواج اور پوری قوم نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کے لئے عددی اکثریت کی نہیں بلکہ قومی یکجہتی، جذبہ قربانی اورحب الوطنی کے جذبے کی ضرورت ہوتی ہےانہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم وطن کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے ان شہیدوں اور غازیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، استحکام اور اس کی سرحدوں کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید