• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،7ملزمان گرفتار، موٹرسائیکلیں برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سرکل پولیس صدر جرائم پیشہ عناصر کے خیلاف کی کارروائیاں 7ملزمان کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلیں برآمد کر لی پولیس کے مطابق ایس پی صدر سرکل شفقت جنجوعہ اور ڈی ایس پی صدر شوکت جدون کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری، اسلحہ اور قتل کے مقدمات میں اہم پیش رفت حاصل کرلی۔۔ تھانہ بروری کے ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر کی سربراہی میں کارروائی کے دوران علی اصغر کلاجی ولد سرور علی، قوم ہزارہ، سکنہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے قبضے سے چوری شدہ ہونڈا 70 سی سی موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی میں امید علی ولد ناصر احمد، قوم ہزارہ، سکنہ مری کالونی کوئٹہ سے چوری شدہ راوی 70 سی سی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ تھانہ خروٹ آباد کے ایس ایچ او احسان اللہ مروت کی سربراہی میں بڈیزئی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیامت اللہ ولد محمد سلیم، قوم بڈیزئی، سکنہ بڈیزئی ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر اپنے بھائی حکمت اللہ پر گھر کے اندر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حکمت اللہ کے سینے پر گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ تھانہ شہید امیر محمد دستی کے ایس ایچ او امان اللہ خلجی کی سربراہی میں کارروائی کے دوران عزیز احمد ولد خان مَہَد، قوم بنگلزئی، سکنہ کلی سریاب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اسی طرح تھانہ صدر کے ایس ایچ او امان بلوچ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران سہیل خان ولد ولایت خان، قوم خلجی، سکنہ ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ، اور محمد عمر ولد محمد اختر، قوم خلجی، سکنہ کاری روڈ کوئٹہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید