• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شخصیت میجر نادر علی کی تصنیف کی تقریبِ رونمائی

کوئٹہ( پ ر) معروف شخصیت میجر نادر علی کی تصنیف ’’The Story and Soul of the Hazara Nation‘‘ کی شاندار تقریبِ رونمائی ہوئی اس تقریب میں تاریخ، ادب اور ہزارہ قوم کے تاریخی و تہذیبی پس منظر سے دلچسپی رکھنے والے اہلِ علم، دانشوروں، ادیبوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیمیجر نادر علی ایک طویل عرصے تک عسکری اور سول سروس سے وابستہ رہےانہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کیاان کی نئی کتاب اسی علمی سفر کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہےتقریب کی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر اور ہزارگی اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل محمد علی سائل نے انجام دیےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہزارگی اکیڈمی کے صدر اور ممتاز دانشور احمد علی بیگ، منظور پویا، کوثر علی کوثر، نسیم جاوید، مرزا آزاد، اکبر ساسولی اور شفقت عاصمی نے کتاب کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا اور مصنف کی علمی و تحقیقی کاوش کو سراہامقررین نے کہا کہ ہزارہ قوم کی تاریخ، تہذیب، اجتماعی شعور اور قومی جدوجہد کو دستاویزی اور تحقیقی انداز میں محفوظ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےاس موقع پر مصنف میجر نادر علی نے کتاب کے حوالے سے ایک جامع پریزینٹیشن بھی پیش کی ۔
کوئٹہ سے مزید