• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دونگا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کہا ہے کہ روس نے اس حکومت کو سستا تیل دینے سے انکار کر دیا ہے،تیل کی قیمتیں کم نہ کرکے عوام کو36ارب کاٹیکہ لگا دیا ‘حکومت غریب عوام کو ٹارگٹڈ ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے حکومت کو اپنا ٹارگٹ پوراکرنے کیلئے 687ارب کے نئے ٹیکسزلگانے کی ضرورت ہے ، کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا ، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا ہے ۔

 وہ جمعہ کو ڈیفنس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

شوکت ترین کا کہنا تھاکہ حکومت کس طرح ڈالر کو 200سے نیچے لیکرجائے گی ‘کوشش کے باوجود ایل سی کھول نہیں رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید