• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سرجنز خواجہ عظیم اور خالد مسعود گوندل کیلئے لائف اچیومنٹ ایوارڈ

لاہور( جنرل رپورٹر ) سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور کی جانب سے 20ویں 2سالہ نیشنل سرجیکل کانفرنس کی افتتاحی تقریب کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میں ہوئی۔کانفرنس میں صدر سوسائٹی پروفیسر سید اصغر نقی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمر وڑائچ ،میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ممتاز سرجنز نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر محمد شعیب شفیع تھے جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور مرکزی مہمانِ خصوصی شرکت کی ،پر وفیسر خواجہ محمد عظیم اور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے پروفیسر خالد مسعود گوندل کو 2021 میں پرائڈ آف پرفارمنس اور 2013 میں تمغہ امتیاز کے اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ابرار اشرف علی نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کی دیگر شعبوں میں خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ، آسٹریلیا، امریکہ، سارک، مینا ریجن اور چین میں تعلیمی اداروں کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی طبی تعلیم کو دنیا بھر میں نمایاں کیا اور ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ تعاون اور باہمی مفاہمت کے معاہدے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل امریکن کالج آف سرجنز، ایڈوانسڈ ٹراما لائف سپورٹ (اے ٹی ایل ایس) پروگرام کے سینئر فیکلٹی ممبر ہیں اور رائل کالج آف کینیڈا، یو کے، آئرلینڈ اور آسٹریلیا سمیت بین الاقوامی فورمز میں ملک پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
لاہور سے مزید