لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں، ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن میں حیدر علی سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں جمیل احمد سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں ندیم اقبال سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں فیاض حسین سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ مستی گیٹ میں مقدس بی بی سے 1لاکھ 10ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، اسی دوران شفیق آباد میں کامران سلیم اور لٹن روڈ پر وقاص احمد کی گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ گجرپورہ سے عامر نواز، بادامی باغ سے عرفان محمود اور سول لائنز سے سجاد علی کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔