لاہور (خصوصی رپورٹر) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) کے زیرِ اہتمام قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد اندرونِ لاہور کے مختلف تاریخی مقامات پر کیا گیا۔ یہ تقریبات شاہی قلعہ لاہور، مقبرہ جہانگیر اور شالامار باغ میں منعقد ہوئیں، جن میں شہریوں، سیاحوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔