لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور انکے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار نمایاں اور ناقابل فراموش ہے۔ پاکستان کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اقلیتوں کے حقوقِ کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت ہے۔ تقریب کے اختتام پرمسیحی برادری نے صوبائی وزیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بانی پاکستان کے یوم ولادت پر پیغام میں کہا کہ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ قائد کے افکار اور پیغام پر عملدرآمد کی تجدید کا دن ہے۔قائد کے پاکستان کو عظیم بنانے کیلئے پائیدار سیاسی بصیرت ناگزیر ہوچکی ہے۔