• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال،رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے 25 دسمبر کے موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس اور پوری قوم کو یومِ قائداعظمؒ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہےقائداعظم محمد علی جناحؒ نے اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی آئینی ضمانت دی۔ انہوں نے کہا کہ بانیٔ پاکستان کا وژن ایک ایسے ملک کا تھا جہاں تمام شہری بلا امتیاز مذہب امن، احترام اور برابری کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ ۔ انہوں نے کرسمس کے تہوار کو محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قائداعظمؒ کے تصورِ پاکستان کی عکاسی کرتا ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور نے بھارت میں کرسمس تقریبات کے دوران مسیحی برادری پر تشدد، مذہبی رسومات سے روکنے اور کرسمس منانے پر پابندیوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
لاہور سے مزید