• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم قائد اعظم، کرسمس پر سکیورٹی انتظامات،آئی جی کی پولیس کو شاباش

لاہور (کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر پولیس افسران و اہلکار صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہے جبکہ تمام آپریشنل یونٹس نے پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور جذبۂ خدمت کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کی تقریبات کو بھی فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر تمام فیلڈ فارمیشنز کے جوانوں نے اپنے فرائض نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے۔ 
لاہور سے مزید