• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ پارٹی

لاہور( پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کےبزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس میں نئے آنیوالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ ویلکم تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو ،چیئرپرسن بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نوید احمد، چیئرپرسن کمپوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر فیصل ، ڈین فیکلٹی آف کمپوٹرسائنسزڈاکٹر نوازاور ڈائریکٹرسٹوڈیٹ آفیئرز اے ڈی کاشف نے خصوصی شرکت کی۔ شایانِ شان تقریب میں معزز فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات سمیت انکے والدین اور معزز مہمانان گرامی نےکثیر تعدادمیں شرکت کی۔
لاہور سے مزید