• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈہم ویسٹ اور رائٹن ملک کے سب سے زیادہ محروم علاقوں میں شامل

اولڈہم (آصف مغل)دفتر برائے قومی شماریات نے حال ہی میں ایک سروے کے نتائج جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ محروم علاقوں میں ہر پانچ میں سے تین افراد خوراک اور ضروری اشیاء کی بمشکل قوت خرید رکھتے ہیں، اولڈہم ملک کے سب سے زیادہ محروم علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں ہر تین میں سے ایک بچہ غربت میں زندگی گزار رہا ہے۔ ان اعداد و شمار کے جواب میں، اولڈہم ویسٹ اور رائٹن کے ایم پی جم میک موہن نے اپنے حلقے کے لوگوں کے حقیقی زندگی کےتجربے کا تعین کرنے کیلئے ایک سروے شروع کیا ہے، جس تک عام آدمی بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے، مسٹر میک موہن کے حلقوں کو زندگی گزارنے کی لاگت کے بارے میں اپنے تجربےکا اشتراک کرنے کی اجازت دیگی۔ سروے کے آغاز سے پہلے بات کرتے ہوئے مسٹر میک موہن نے کہاکرسمس قریب ہے، یہ عام طور پر ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب لوگ دوستوں اور کنبہ کیساتھ وقت گزارنے کے منتظر ہوتے ہیں، لیکن اس سال بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کابحران کنزرویٹو کیوجہ سےپیدا ہواہے ، یہ چیڈرٹن، اولڈہم اور رائٹن میں بہت سے لوگوں کیلئے ناقابل یقین حد تک مشکل وقت رہا ہے، جس میں بہت سے لوگوں کو کٹ بیک کرنا پڑا ہے۔ جبکہ اولڈہم کی لیبر کونسل کی ہم مددکر سکتے ہیں اسکیم انتہائی ضروری مدد فراہم کر رہی ہے، لیکن کنزرویٹو حکومت کو مزیدبہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ میں اس سروے کا آغاز کر رہا ہوں تاکہ میں لوگوں کے روزمرہ کے تجربات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکوں اور آنےوالے ہفتوں اور مہینوں میں اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں اپنے کام سے آگاہ کر سکوں میں اپنے تمام حلقوں سے اپیل کروں گا کہ وہ سروے میں بھرپور حصہ لیں ۔
یورپ سے سے مزید