• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے نئے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کردی، جوہری توانائی کمیشن کا اعلان

تہران(اے ایف پی) ایران کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ایک نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر شروع کردی ہے ایک نشریات میں ان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے پر ڈیڑھ ارب سے دو ارب ڈالر لاگت آئی گی۔ دارخونون علاقے میں شروع ہونے والے یہ پلانٹ 300 میگاواٹ کرون پاور کی توانائی فراہم کرے گا۔ تعمیر ہونے والا یہ نئے پاور پلانٹ سات سال میں مکمل ہوگا، اسلامی کا کہنا تھا کہ پہلے فرانسیسی کمپنی تعمیر کر رہی تھی مگر اس نے 1979 کے انقلاب کے بعد جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے سے انکار کردیا بعد ازاں اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے دیگر ممالک نے بھی کوئی تعاون نہیں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید