مناما(اے ایف پی) امریکی بحریہ نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے یمن جانے والے والے ماہی گیروں کے ٹرالر سے دس لاکھ راؤنڈزاور لاؤنچرز قبضے میں لئے ہیں جو کہ ایران سے یمن لے جائے جا رہے تھے۔ بحریہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ جمعرات کو بحرین کی امریکی پانچویں فلیٹ نے قبضے میں لئے ہیں اور یہ رواں ماہ میں دوسری بڑی کارروائی ہے جس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ ایران غیر قانونی طریقے سے اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ امریکی بحریہ کے وائز ایڈ مرل بریڈ کوپر نے ایک بیان میں کہی کہ امریکا اس قسم کی کارروایوں کے لئے چوکس ہے۔