• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، بچوں میں نئے بیکیڑیا انفیکشن کی تشخیص، 6 بچے انتقال کرگئے

لندن (زاہدانور مرزا)برطاینہ میں بچوں میں نئے بیکیڑایا انفیکشن کی تشخص ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسڑپ بیکٹیریا انفیکشن سے اب تک 6 بچے انتقال کر چکے ہیں ۔برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق بیکٹیریل انفیکشن سے برطانیہ میں پانچ بچوں اور ویلز میں ایک بچی کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ یا نادرن آئرلینڈ میں بیکٹیریا سے تاحال کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔میڈیا کے مطابق اسڑپ اے انفیکشن کے اثرات عموما مہلک نہیں ہوتے بعض کیسوں میں بیکٹیریا سے متاثرہ مریض شدید بیمار ہوجاتا ہے۔ برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق گروپ اسڑپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کی انفیکشن شامل ہے مرض سے بخار بھی ہو سکتا ہے جس کا علاج اینٹی بائیوٹک سے کیا جاتا ہے۔ واضح رہے دو ہفتے قبل نئے انفیکشن سے ساؤتھ یارکشائر کے علاقہ شفیلڈ کا برٹش پاکستانی بچہ بھی انتقال کر گیا بچے کے والدین نے کہا ہے کہ بچے کی موت مقامی ہسپتال کے عملے کی غفلت سے ہوئی ہے۔
یورپ سے سے مزید