• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس غیر فعال ہونے سے سر شام تاریکی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کی اسٹریٹلائٹس غیر فعا ل ٹر یفک حادثات میں اضافہ لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامناتفصیلات کے مطابق شہریوں نے بتایا کے شہر کے مختلف وسطی و نواحی علاقوں سمنگلی ر و ڈ ، شہبا ز ٹا ؤ ن ، جناح ٹاؤن،ارباب کرم خان روڈ،خروٹ آباد،پشتون آ با د ، پشتون باغ ،اے ون سٹی،نواں کلی، کلی اسماعیل ، سیٹلائٹ ٹاؤن، سریاب ،کلی قمبرانی،موسی کالونی سمیت مختلف علاقوں کی اسٹریٹس لائٹس طویل عرصہ سےبند ہیں جس کی وجہ سے متعد مرتبہ حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں اور کئی لوگ زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں جبکہ بعض مقامات پر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والے کو انکی قیمتی اشیا سے محروم کر دیتے ہیں شہریوں نے بتایا کے بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کے جلد از جلد لائٹس فعال کروائی جائیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کوئٹہ سے مزید