• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے، ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات شروع، 8ہزار طلبا و طالبات شریک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام ایم اے ،ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، ساڑھے آٹھ ہزار طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہیں ،27سنٹرز بنائے گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات جامعہ بلوچستان گل محمد کاکڑ اور ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم شاہوانی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام ایم اے ،ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات جاری ہیں ،جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کی ہدایت پر مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ،جو مختلف امتحانی سنٹرز کے دورے کریں گی،نقل کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے معاشرے سے اس ناسور کو ختم کر نا ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہےچونکہ یہ مسئلہ ہمارے معاشرے میں گڑ چکا ہے لہذا اس پر قابو پانا مشکل ضرور مگر نہ ممکن ہرگز نہیں ہے۔ اس مسلے پر قابو پانے کے لیے نوجوان نسل کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ طالب علموں کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کرام کو بھی انتھک محنت کرنی ہوگی۔ نوجوانوں کا اس ناسور سے بائیکاٹ اس مسئلے کا بہت بڑا حل ہے۔ طالب علموں کو نقل کی امید دینے کی بجائے محنت پر امادہ کرنا ان میں احساس ذمہ داری اور محنت کا جذبہ پیدا کرنا والدین اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ہمیں اپنے معاشرے سے اس ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنا ہوگا تا کہ انے والی نسلیں اس سے پاک ہوں اور بہتر معاشرے کے لیے وہ اپنا پورا کردار ادا کر سکیں۔ہ حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اس سلسلے میں کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اگر کوئی طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑاگیا تواسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید