• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما گولڈاسمتھ اور سجل علی کی اے آر رحمٰن کے ساتھ ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی، برٹش اسکرین رائٹر، ٹیلی ویژن، فلم اور دستاویزی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی بھارتی معروف گلوکار اے آر رحمٰن سے ملاقات ہوئی ہے۔

جمائما اور سجل علی آج کل آئندہ سال ریلیز کی جانے والی فلم ’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ ‘ کی تشہیر کے لیے ایک ساتھ انٹریوز اور مختلف شوز میں شرکت کر رہی ہیں۔

اسی دوران سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور گلوکار اے آر رحمٰن کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔


سجل علی نے اے آر رحمٰن اور جمائما کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کی تعریف کی ہے۔

سجل علی نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں معنی خیز کیپشن لکھا۔

دوسری جانب اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے جمائما نے بھی اے آر رحمٰن کے لیے ’لیجنڈ‘ لکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید