• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ، مراکش سے اٹھے طوفان میں ہسپانوی سفینہ غرق، سابق عالمی چیمپئن کو پنلٹیز پر شکست

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) مراکش کے ساحلوں سے اٹھنے والے طوفان میں ہسپانوی سفینہ غرق ہوگیا، مراکشی گول کیپریاسین بونو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پینلٹی ککس پر 3-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ مقررہ وقت پر بغیر کسی گو ل کے برابر رہنے پر اسے فیصلہ کن بنانے کیلئے پہلےدونوں ٹیموں کو پندرہ پندرہ منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ اس میں بھی نتیجہ نہ نکلنے پر فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا۔ اسپین کوپورے میچ میں مجموعی طور پر آٹھ کارنر ملے۔ پری کوارٹر فائنل میں یہ دوسرا میچ جس کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا اس سے قبل کروشیا نے بھی جاپان کو1-3سے شکست دی تھی۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں اسپین اور مراکش کے درمیان ہونے والے میچ میں مراکش کی کارکردگی عمدہ رہی اس نے سابق عالمی چیمپئن کو دباؤ میں رکھااور اس کے گول پر مسلسل اٹیک کئے لیکن اسپین کے دفاعی کھیل کے باعث وہ کوئی گول نہ کرسکی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کی بنیاد پر میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پندرہ پندرہ منٹ کے دو اضافی ہاف دیئے گئے۔ اس میں بھی فیصلہ نہ ہونے پر فیصلہ کیلئے پینالٹی ککس کس سہارا لیا گیا جس میں کروشیا نے 3-0کی فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔مراکش نے گروپ اسیٹیج مرحلے میں گروپ کی ٹاپ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس نے تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور ایک ڈرا کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ حاصل کی تھی جبکہ اسپین گروپ اسٹیج کے گروپ ای میں شامل تھی جس نے تین میچوں میں سے ایک جیتا ، ایک ہارا اور ایک ڈرا کرکے بہتر گول ایوریج پر چار پوائنٹس حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔

اسپورٹس سے مزید