• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک 4سالوں میں 36 ارب روپے قرض اور گرانٹ دے گا

لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ورلڈ بنک 4 سالوں میں 180 ملین ڈالر (36 ارب روپے تقریباً) قرض اور گرانٹ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت پرائمری سطح پر تمام ہیلتھ فیسلیٹیز کی اپگریڈیشن کی جائے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس پروگرام کی تفصیلات این ایچ ایس پی کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائیں ۔اجلاس میں ورلڈ بنک کے وفد کو NHSP کے پی سی ون کی منظوری اور پروگرام کے تمام مراحل سے آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت میں جدید سہولیات سے لیس ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائیگی ۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اگلے ہفتے 22 ملین ڈالر کے پی سی ون کی منظوری حاصل کرلی جائے گی ۔ورلڈ بنک کے وفد میں ہنین ہنین پائن، علی حماندی، علی مرزا، ڈاکٹر صوفیہ یونس، سپریہ مادھون، غزنہ المیسری، مائیکل بوروٹز اور بریشنہ اوریا شامل تھے۔
لاہور سے مزید