لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے ایف آئی اے (FIA) پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری گرفتار کر لیے ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیموں نے اڈا پلاٹ اور ریس کورس کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران اوکاڑہ و لاہور ایف آئی اے (FIA) پولیس کو انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار کر لیے ترجمان نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان ایف آئی اے (FIA) اوکاڑہ اور لاہور کو مطلوب تھے ان کیخلاف ایف آئی اے میں انسانی اسمگلنگ و ویزا فراڈ کے مقدمات درج ہیں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان 2 سال سے روپوش تھے۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان منیر، مرسل محسن اور انجم شہزاد کارروائی کیلئے تھانہ ریس کورس، چوکی اڈا پلاٹ کے حوالے کر دیا