لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں ایچ آر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا-وزرائے صحت نے عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کو ہر صورت پورا کیا جائیگا اجلاس میں خصوصا کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ اور سید مٹھا ہسپتالوں میں ایچ آر کے مسائل زیر غور آئے- صوبائی وزرا نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپگریڈیشن اور سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا- یہ ہسپتال آبادی کے بڑے حصے کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اس لئے ہسپتال کے معاملات چلانے کے لئے ضروری وسائل اور اسٹرکچر فوری فراہم کیا جائے- انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹ، سرجنز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہنگامی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں ۔