لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور صدر وویمن ونگ پنجاب ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ گراؤنڈ رئیلٹی بدل چک زمینی حقائق بدل چکے کارکنوں کو اسکا ادراک کرنا ہو گا،آپس میں رابطے بڑھانے اور ملکر چلنا ہو گا،بی بی کی شہادت پاکستان کا بہت بڑا نقصان تھا،ہمیں آج اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی لاھور کے زیر اھتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دختر مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ہونیوالی دعائیہ تقریب کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پی پی لاھور رانا جمیل منج نے انجام دئیے۔اس موقع پر پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ ،رانا جمیل منج ،اشرف خان،فائزہ ملک اور دیگر کارکن موجود تھے۔