• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

280 کلو سے زائد مردہ مرغیاں، 2 من سے زائد ناقص گوشت تلف

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح ناکہ بندی اور بکر منڈی میں آپریشن کیا جس میں 280کلو سے زائد مردہ مرغیاں اور 2من سے زائد ناقص گوشت تلف کر کے ناقص گوشت برآمد ہونے پر بکر منڈی میں واقع میٹ شاپ بند کی گئی اور1مقدمہ درج کروا کے 2فریزر ضبط کر لیے گئے، تفصیلات کے مطابق 12میٹ گودام، سپلائرز، شاپس اور 37ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی اور 2کو بھاری جرمانے عائد کر کے 10 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، چیکنگ کے دوران بیمار مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئی،موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کو تفصیلی جائزے کے بعد مضر صحت قرار دیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا میٹ شاپ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فریزر، تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود پائی گئی،ملازمین کے میڈیکل عدم موجود، خوراک کا کاروبار بغیر لائسنس کیا جارہا تھا،بیف اور بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کر کےسپلائی کیا جانا تھا ۔
لاہور سے مزید