• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروزن چکن کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فیروزن چکن (جمائی ہوئی مرغی کا گوشت) ایئر فرائیرز یا مائیکرو ویوز میں گرم کرنے سے ’فوڈ پوائزننگ‘ بد ہضمی ہو سکتی ہے۔

امریکی صحت کے ادارے نے گھر میں منجمد کیے گئے یا بازار سے ریڈی میڈ چکن کی مصنوعات کو گھر میں مائیکرو ویو اور ایئر فرائیرز میں پکا کر کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ماہرین کے مطابق نئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جمے ہوئے گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات میں سالمونیلا بیکٹیریا ( bacteria Salmonella) پایا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ اور زہریلا ثابت ہو سکتا ہے۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسالہ جات لگی ہوئی منجمد مرغی کو ایئر فرائیر یا مائیکوویو اوون میں گرم کرنے کے بجائے روایتی بھٹی میں پکا کر استعمال کرنا چاہیے۔

روایتی بھٹی میں جمے ہوئے کھانے کو پگھلا کر استعمال کرنا صحت کے لیے مشین میں گرم کیے گئے کھانے کے مقابلے میں کم نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

منجمد گوشت پر کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ منجمد گوشت کو ہر بار آزمانے پر اس میں سالمونیلا بیکٹیریا کی افزائش پائی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق جمے ہوئے گوشت کو قابلِ استعمال بنانے کے لیے 74 ڈگری سیلسیس پر تیار کیا جانا چاہیے، جمے ہوئے گوشت کی مصنوعات کو مائیکرو ویو کے بجائے روایتی اوون میں پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منجمد گوشت میں پایا جانے والا سالمونیلا بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے زیادہ درجۂ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، کم درجۂ حرارت میں یہ بیکٹیریا ختم نہیں ہوتا اور ایسی صورت میں یہ بیکٹیریا معدے اور آنتوں میں پہنچ کر بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ بن کر آنتوں کو بری طرح سے متاثر کر سکتا ہے۔

صحت سے مزید