• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیوں کے باوجود بنگلہ دیشی اینٹی کرائم یونٹ کی برطانیہ میں ٹریننگ

انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں مبینہ طور پر ملوث بنگلہ دیش کے اینٹی کرائم یونٹ کے اہلکاروں نے برطانیہ میں سیکیورٹی تربیت حاصل کی۔

الجزیرہ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ریپڈ ایکشن بٹالین (راب) کے اہلکار رواں برس مئی اور اکتوبر کے مہینوں میں برطانیہ گئے تھے۔

اہلکاروں کو برطانیہ میں سائبر سیکیورٹی کورس کروایا گیا اور بڑے پیمانے پر جاسوسی کیلئے استعمال کیے جانے والے آلات کی تربیت دی گئی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ امریکا نے راب کو مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کے باوجود راب اہلکاروں کو تربیت دی۔

2021 میں برطانیہ نے بنگلہ دیش کے خصوصی پولیس یونٹ پر پابندیوں کے امریکی فیصلے کی تائید نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ ریپڈ ایکشن بٹالین 2004 میں قائم کی گئی تھی، محکمے پر سیکڑوں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے الزامات ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید