• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال سے ایندھن پر سالانہ 200 پونڈ اضافی اخراجات

لندن (پی اے) نئے تجزیئے کے مطابق ناقص دیکھ بھال والی گاڑیوں کی وجہ سے برطانیہ کے ڈرائیور ہر سال اوسطاً 200پونڈ کا ایندھن ضائع کر رہے ہیں۔ ریٹیلر ہالفورڈز نے کہا کہ زیادہ مائلیج والے ڈرائیورز جیسا کہ وین ڈرائیوروں کیلئے یہ مالیت 1000پونڈ تک پہنچ سکتی ہے۔ کمپنی نے گاڑیوں کو اچھی حالت میں رکھنے کی اہمیت پر زور دینے کیلئے اپنی ایوری مائل میٹرز کمپین کا آغاز کیا ہے۔ اس کمپین میں کہا گیا ہےکہ کم یا بغیر ہوا والے ٹائرز کے ساتھ گاڑی چلانا، غلط قسم کا تیل استعمال کرنا اور گاڑی کی ناقص دیکھ بھال طویل سفر کے دوران ایندھن کی کھپت کو مجموعی طور پر 9فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔ ہالفورڈ میں کوالٹی کے سربراہ اینڈی ٹربیفیلڈ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو الیکٹرک وہیکلزکی جانب راغب کرنے کیلئے بہت زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے لیکن اسے موٹرنگ کے روزمرہ اخراجات میں لوگوں کی مدد کرنے پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایندھن کی ڈیوٹی میں 5پی کٹوتی، جو اگلے سال مارچ میں ختم ہونے والی ہے، کو فیول ایفیشنسی پر انفارمیشن کمپین سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ہر موٹرسٹس کے اسی طرح سیکڑوں پونڈ بچ سکتے ہیں جیسا کہ ہاؤس ہولڈز کو ان کے انرجی بلز کو کم کرنے میں مدد کرنے کی نئی کمپین میں ہے۔ مسٹر ٹربیفیلڈ نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں، جب لوگوں کیلئے ایک ایک پیسہ اہم ہے تو ہمارا یہ پیغام ہے کہ ہر میل بھی اہمیت رکھتا ہے۔
یورپ سے سے مزید