• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون نے حمل کا ڈھونگ رچا کر طیار اتروا دیا، 27 مسافر فرار

بارسلونا(نیوز ڈیسک)اسپین میں ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے اداکاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کو جنم دینے والی ہیں، اس کے بعد ہنگامی طور پر طیارہ بارسلونا کے ائرپورٹ پر اتارا گیا تو اس دوران ایک دو نہیں بلکہ27افراد بھی کسی طرح ایئرپورٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔یہ واقعہ اسپین کے علاقے کاتالونیا میں پیش آیا جس کے بعد پولیس نے 13مسافروں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا ہے اور 14افراد اب تک گرفت سے باہر ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ترکی سے تعلق رکھنے والی مشہور پیگاسس ایئرلائن مراکش کے شہر کیسا بلانکا سے استنبول جارہی تھی جس میں کل 228 مسافر موجود تھے۔دوسری جانب جب خاتون کو میٹرنٹی ہوم لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ اگرچہ وہ حاملہ ضرور ہیں لیکن زچگی میں ابھی وقت ہے۔ ڈاکٹروں کے اس بیان پر اب خاتون کو عوامی خلل اور فلائٹ روکنے کے الزام میں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔پولیس نے جن 13افراد کو پکڑا تھا ان میں سے 8افراد نے دوبارہ طیارے میں بیٹھنے اور اپنی منزل یعنی استنبول جانے پر رضامندی ظاہر کی جب کہ بقیہ افراد نے اس سے انکار کیا اور بعض نے پناہ کی درخواست کی لیکن ان سب کو دوسری فلائٹ سے دوبارہ ان کے ملک بھیجا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید