• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی تعلیمات دنیا بھر کے لوگوں کیلئے پُرکشش ہیں، عبدالمجید ندیم

برمنگھم (پ ر) اسلا م کی تعلیما ت ہر رنگ و نسل کے افراد کے لیے انتہا ئی پُرکشش ہیں،قطر میں فٹ بال کے عالمی مقابلوں کے موقع پر جس انداز سے اسلام کی دعوت پیش کی گئی وہ قابلِ تحسین ہے، اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ اسلا م ایک آفاقی دین ہے جوہر رنگ و نسل کے انسانوں کے لئے بھرپور کشش رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر نیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر میں ہفتہ واراجتما ع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کراہتی ہو ئی انسانیت کے لیے امن و سکون اسلام ہی کے سایہ عاطفت میں ہے،انسانوں کے بنا ئے ہو ئے سارے نظام نا کا می سے دوچار ہو چکے ہیں جنہوں نے انسانیت کو جوڑنے کی بجا ئے اسے تفرقے کی بدترین صورتِ حال سے ہمکنار کر دیا ہے، وقت آگیا ہے کہ مسلمان خود بھی اسلا م کی تعلیما ت پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اسلا م کی سچی تعلیما ت کی دعوت دیں، انہوں نے کہا اسلام کی ہدایات انہی لوگوں کے لیے ہیں جو انہیں سیکھنے اور اپنا نے کے لیے تیا ر ہوتے ہیں،اسلا م میں بے عمل شخص کا کو ئی مقام نہیں ہے،کامیابی انہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو علم و عمل کی دنیا میں جُہدِ مسلسل کرتے ہیں،صحابہ کرامؓ کا سب سے بڑا اعزا ز یہ تھا کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے اسلا م کو سیکھنے کے بعد اسے عملی زندگی میں نا فذ کر دیا،وہ اپنے قول و عمل میں یکسانیت کے زبردست قائل تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ظلم وجبر پر قائم معاشرے کو عدل وانصاف کی راہ پر گا مزن کر دیا،اس کے برعکس آج کے مسلما ن کا سب سے بڑا مسئلہ قول و فعل کا تضاد ہے جس نے مسلما نوں کو ذلت سے دوچار کر دیا ہے۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے کہا کہ مسلمانوں کے اعلیٰ اخلاق ہی کی وجہ سے عوام الناس اسلا م کی طرف ما ئل ہوں گے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنے ماحول میں اسلام کے سچے داعی بن کر لوگوں کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہو جائیں تب ہی اسلام کے خلاف اٹھنے والے جھوٹے پروپیگنڈے کا تدارک ہو سکے گا ۔
یورپ سے سے مزید