• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ فوجداری کیس، ای سی پی نے عمران کے گوشوارے پیش کر دیئے

اسلام آباد( رپورٹ:حنیف خالد)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں کرپٹ پریکٹیسز (Corrupt practices)ثابت ہونے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پارلیمنٹ سے نااہلی اور الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 190کےتحت جو آرڈر آئین اور قانون کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو بھجوایا تھا اس کی تیسری سماعت 8دسمبر 2022کو اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں ہوئی.

الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصدق انور نے فاضل جج کے روبرو چیئرمین پی ٹی آئی عمران احمد خان نیازی کے 2018-19مالی سال 2019-20اور 2020-21کے گوشوارے اصل پیش کئے۔

جن میں 2018-19میں دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی ان کی اہلیہ اور اس وقت کی خاتون اول بشریٰ بی بی وغیرہ کو دیئے گئے تحائف جن کی مالیت ایک ارب 60کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ان تحائف کوتوشہ خانہ میں مارکیٹ سے اپنی قیمت لگوا کر چند کروڑ روپے میں حاصل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید