• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انتظامیہ کا آگ بجھانے پر بحریہ ٹاؤن اور قومی اداروں کو خراج تحسین

اسلام آباد(حنیف خالد)وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اتوار بازار ایچ نائن پشاور موڑ میں آتشزدگی کنٹرول کرنے پر انتظامیہ نے پاکستان نیوی، ایئرفورس سی ڈی اے ،بحریہ ٹاؤن کی AFFFٹیکنالوجی والے فائر بریگیڈ کی موثر کارکردگی پر قومی اداروں اور بحریہ ٹاؤن کا جمعرات 8دسمبر کو شکریہ ادا کیا اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر)ذخروف نے بدھ کو آٹھ بجے ایچ نائن پشاور موڑ اتوار بازار میں آگ بجھانےکےآپریشن کی نگرانی کی روایتی پانی سے آگ بجھانے کی کوششیں جب موثرطور پر کامیاب نہیں ہو رہی تھیں تو بحریہ ٹاؤن ریسکیو ریلیف ٹیم جدید آلات سے لیس جلتی ہوئی آگ کو بجھانے کیلئے پہنچی ٹیم میں بحریہ ٹاؤن کے AFFFٹیکنالوجی والے ٹرک شامل تھے۔بحریہ ٹاؤن منیجمنٹ کے حکم پر آگ بجھانے والے قومی اداروں کی موثر معاونت کی۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور سی ای او علی ریاض ملک کی جانب سے فوری طور پر جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کے جدید ترین AFFFٹیکنالوجی والی گاڑیوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا بحریہ ٹاؤن فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ ایک جدید ترین آگ بجھانے والا ڈیپارٹمنٹ ہے جس کے پاس امریکہ اور یورپ کے معیار کے جدید ترین فائر ٹرک،الٹرا ماڈرن وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم اورفائر فائٹرز کی اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیم ہے۔
اہم خبریں سے مزید