• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، چار افراد کے قتل میں نامزد ملزمان عدم ثبوت پر بری

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے چار افراد کے قتل میں نامزد ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی حضرحیات خزانہ ایڈوکیٹ نے کی جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزمان نقاب گل، نعیم گل اور حمید گل کی اپیلوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن چارسدہ کی میں حدود میں 13 اگست 2009 کو زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے شیرین ،لعل زادہ خانزادہ ، اور وزیرزادہ کو قتل کیا جبکہ صاحبزادہ کو شدید زخمی کیا ملزمان 8 سال تک مفرور رہے جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا اور ماڈل کورٹ چارسدہ نے 20 جولائی 2020 کو تینوں ملزمان کو عمرقید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی دوران سماعت ملزما ن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جو نقشہ موقع تیار کیا گیا ہےا ور جو ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے اس میں کافی تضاد ہے اس کے ساتھ ساتھ طبی شہادتوں اور چشم دید گواہوں کے جو بیانات سامنے آئے ہیں اس میں بہت سے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی ۔ دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے بڑی بےدردی سے چار افراد کو معمولی تکرار پر قتل کیا اور واردات کا عینی شاہد بھی موجود ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی اپیل مظور کرلی اسے بری کردیا۔
پشاور سے مزید