• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشی صدر کے بیٹے کی شادی، انسٹاگرام پر تصاویر جاری

ایک پرتعیش تقریب میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کے بیٹے کی شادی ایرینا گڈونو سے ہوگئی۔

انڈونیشیا کے صدر ’جوکووی‘ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں۔

صدر کے 27 سالہ صاحبزادے کیسنگ پنگاریپ یوٹیوبر ہیں، انہوں نے سنگاپور کی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے، کیسنگ دو فٹبال کلبز کے بھی مالک ہیں۔


صدر ودودو نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیپشن دیا کہ ہمارا خاندان عوام کی دعاؤں کا طلب گار ہے تاکہ شادی خیر و عافیت سے انجام پائے۔

انہوں نے تقریب کی وجہ سے ٹریفک جام اور سڑکیں بند ہونے پر بھی معذرت طلب کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات میں 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید