• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: پولیس کو 9 دن میں 2060 فون کالز کرنے والا گرفتار

پولیس نے تنگ آکر اس شخص کے گھر چھاپہ مارکر اسے پولیس کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
پولیس نے تنگ آکر اس شخص کے گھر چھاپہ مارکر اسے پولیس کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ 

جاپان میں پولیس کو 9 روز کے دوران دو ہزار 60 بار فون کالز کرنے پر معمر شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اتنی زیادہ کالز کرنے کا مقصد وہاں موجود اسٹاف پر ٹیکس چور اور نالائق ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرنا تھا۔ 

جاپان کے علاقے سیٹما پریفیکچر کے مذکورہ بالا شخص جس کی عمر 67 سال بتائی جاتی ہے۔ اس نے اس سال 30 ستمبر سے 8 اکتوبر کے دوران  پریفیکچورل پولیس ہیڈکوارٹرز کو مجموعی طور پر 2060 بار کالز کیں تاکہ ان پر اپنے غصے کا اظہار کر سکے اور ان سے کہا جائے کہ تم سب ملازمت سے برطرف کیے جانے کے قابل ہو۔ 

9 دنوں کے دوران اگر ان کالز کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں تو یہ ہر 6 منٹ میں اوسطاً ایک کال بنتے ہیں اور ان کا کل ٹاک ٹائم لگ بھگ 27 گھنٹے بنتے ہیں۔ 

بلآخر پولیس نے تنگ آکر اس شخص کے گھر چھاپہ مارکر اسے پولیس کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 

اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن اس نے ان الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ پولیس چند روز میں میرے پاس آئے گی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کرنا چاہتا، لیکن یہ معلوم نہیں چلا کہ اس نے کس وجہ سے اتنے مختصر عرصے میں اتنے زیادہ کالز کیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید