• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، کشمیری رہنما

لوٹن (شہزاد علی) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی توہین اور پھر ان کے گارڈز کا آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو دھکے دینا ریاست کے عوام کی توہین ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن راجہ کمان افسر نے کیا، انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی ،انہوں نے برطانوی کشمیری تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ پر مشترکہ احتجاج کریں ،انہوں نے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ وہ لوٹن میں اس حوالے سے جلد ہی اجلاس منعقد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے مزید جلتی پر تیل کا کام کیا کہ پریس کانفرنس میں مذموم طور پر کہا کہ انہیں اگر اجازت دی جائے تووزیراعظم آزاد کشمیر اسلام آباد داخل نہیں ہو سکتے۔ راجہ کمان افسر نے کہا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، برطانوی کشمیری ایسے شخص کی ہرزہ سرائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان اور ان کے گارڈز کے رویہ پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جے کے ایل ایف کی یہ پالیسی ہےکہ کشمیری عوام کے حقوق کو کوئی پامال نہ کرے، علاوہ ازیں سماجی شخصیت چوہدری عبدالرشید پوٹھہ بنگش نے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہایت نہایت افسوسناک ہے جس پر وزیر اعظم پاکستان کشمیری عوام سے معافی مانگیں۔

یورپ سے سے مزید