• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلی میل میں جواب داخل کرنے کیلئے 3؍ سال میں 9؍ مرتبہ توسیع لی

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ہتک عزت کے کیس میں لندن کی ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کیخلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن عدالتی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ اخبار کی جانب سے اپنے صحافی ڈیوڈ روس کی فائل کی گئی رپورٹ کے دفاع میں جواب داخل کرنے کیلئے 9؍ مرتبہ توسیع کی درخواست کی گئی۔ اس سے قبل اخبار کا کہنا تھا کہ اس کے پاس تمام تر شواہد موجود ہیں۔ 19؍ جولائی 2019ء کو ڈیلی میل نے یہ خبر شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یہ خبر کرپشن کے مکمل ثبوتوں کے ساتھ شائع کر رہا ہے لیکن بعد میں اخبار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ ثبوت تلاش کر رہا ہے اور یہ ثابت کرنے کیلئے اسے وقت چاہئے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد عمران علی یوسف نے برطانوی ٹیکس دہندگان کی وہ رقم چوری کی جو برطانوی ادارہ برائے ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے پاکستان کو 2006ء میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے دی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید