• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکرین ختم نبوت کے فتنے کا تعاقب وقت کی اشد ضرورت ہے، علماء

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کے فتنے کاتعاقب وقت کی اشد ضرورت ہے ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر دورِ حاضر تک شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم ہے۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا سمیع اللہ اور مولانا محمدارشاد نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قادیانیوں کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں بس ہم تو چاہتے ہیں کہ قادیانی یاتو حضور اقدسؐ کی ختم نبوت کو تسلیم کرکے اسلام میں داخل ہو جائیں یا پھر اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کر کے پاکستان کے ساتھ غداری چھوڑ دیں۔وطن عزیز کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ضروری ہے کہ دستور پاکستان کی بالادستی کو تسلیم بھی کیاجائے اور لاگوبھی ! لیکن قادیانیوں نے آج تک نا تو پاکستانی آئین و دستور کو تسلیم کیا نہ ہی اپنی آئینی حیثیت کو مانا ہے۔
لاہور سے مزید